فرد کیا ہوتی ہے؟ (1)
Admin
10:36 AM | 2020-02-03
پراپرٹی کے بارے میں آج میں لیکچر دینے لگا ہوں جو مختلف لوگوں نے مختلف چیزیں پوچھی ہیں کوشش کروں گا کہ اس لیکچر میں وہ تمام جوسوالات ہیں ان کا جوابات دے دوں ۔ باربار میں ایک چیز کہہ چکا ہوں کہ حرارکی زمینوں کی یہ ہے کہ پاکستان کے ٹکڑے ہونے ہیں خُدانہ خواستہ ویسے نہیں کہہ رہازمین کے حوالے سے کہ سب سے بڑا یونٹ ہے پاکستان اسکے بعد صوبے اسکے بعد ڈیویژن، اسکے بعد ضلعے، ضلعوں کے بعد تحصیل، تحصیل کے بعد گائوں ، گائوں کے بعد موضاجات ۔ ایک گاءوں میں ایک سے زیادہ موضعے بھی ہوسکتے ہیں ایک تحصیل میں ایک سے زیادہ موضعے بھی ہوسکتے ہیں موضاجات جو ہے وہ سلسلہ کار ۔ اب گ
ءوں اتنے بڑے نہیں رہ گئے اب ایک موضعے میں دو دو گاءوں بھی آتے ہیں ۔ مجھ سے پوچھا گیا ہے جی کہ موضع کیا ہوتا ہے؟لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت موضع اس زمین کے ٹکڑے کو کہتے ہیں جس میں ایک سے زائد مالکان بس رہے ہوں ۔ قبل تقسیم اور تقسیم سے کچھ عرصہ بعدایسے جاگیردار بھی تھے کہ چارچار پانچ پانچ موضعاجات کے مالکان ہوتے تھے لیکن اب وہ معاملا ت تھوڑے سے ختم ہوچکے ہیں ۔ موضع وہ ہوتا ہے جس میں آپ کی زمین یا آپ جو زمین خرید رہے ہیں اسکی نشاندہی کے لئے کہ یہ اس ایرئے میں آ پ کی زمین ہے ۔ موضع برکی ،موضع پٹیارہ، موضع رائیونڈ ایسے موضعاجات آپ کے سامنے آئیں گے جہاں بھی آپ پراپرٹی خریدنا چاہیں گے ۔ موضع کے بعد کھیوٹ آتا ہے کہ ایک موضع میں کتنے کھیوٹ ہیں ؟ اسکے بعد آتا ہے کھیوٹ میں کتنی کھتونیاں ہوتی ہیں ؟کھتونیوں کے بعد آپ کے پاس آتے ہیں خسرجات یہ تو زمین کی ڈیویژن، زمین کی تقسیم ہوگئی اب کچھ لوگوں کوزمین کی بالواسطہ کا نہیں پتا، زمین کی مانپنے کی جو یونٹ ہے اس کا نہیں پتا وہ بھی میں بتا دیتا ہوں آج ۔ مانپنے کا جو ہے کلو میٹر مربع کلومیٹر یہ زمین کو مانپنے کا پاکستان کتنے مربع کلومیٹر پر موہیت ہے یہ مرکزی آگئی پھر اس کے بعدمربعے آجاتے ہیں مربع ایکڑ یعنی کہ 25 مربع کا ایک ایکڑ ہوتا ہے ۔ مربع کے بعد ایکڑ آجاتا ہے ، ایکڑ کے بعد کنال آجاتا ہے ، کنال کے بعد مرلہ آجاتا ہے، مرلے کے بعد سرسائی آجاتی ہے یہ ڈیویژن زمین کی ہے ۔ اب آپ ایک پراپرٹی خریدتے ہو ، آپ کو ایک پراپرٹی ہبہ ہوتی ہے، آپ کو ایک پراپرٹی وراثت میں ملتی ہے یا آپ بطور رہن پراپرٹی لیتے ہیں آپ کے پاس موڈ گیج ہوتی ہے آپ اس کے اوپر قرض لیتے ہو ۔ انتقالات کی قس میں سیل کے بعد انتقال ہوگا انتقال مطلب ٹرانسفر، انتقال ملکیت:انتقال ملکیت سیل کے ذریعے ہوتا ہے، انتقال ملکیت وراثت کے ذریعے ہوتا ہے کہ اے مالک تھا وہ فوت ہوگیا اب اے کی اولاد کا وراثت کا انتقال چڑھے گا ۔ ہبہ گفٹ انتقال گفٹ کا بھی ہوتا ہے ۔ تبادلہ نامہ میری پراپرٹی ایک موضعے میں ہے بی کی پراپرٹی دوسرے موضعے میں ہے ان کا آپس میں انتقال ہونا ہے ان کو کہتے ہیں انتقال تبادلہ ہم آپس میں تبادلہ کرلیتے ہیں تبادلہ مطلب بدل لیتے ہیں یا اسی موضعے میں مختلف جگہ زمینیں ہیں ہم آپس میں انتقال کرلیتے ہیں ہم آپس میں تبادلہ کرلیتے ہیں تبادلہ کرلیتے ہیں وہ ایک میوٹیشن پاس ہوتی ہے ایک میوٹیشن ہوتی ہے موڈ گیج کی بابت کہ اے کی وہ پراپرٹی ہے اے نے بی سے قرض لیا ہے اور گروی یا موڈ گیج کروادی اپنی پراپرٹی تو وہ بھی انتقال چڑھتا ہے کہ اس پراپرٹی پے یہ رہن ہے یہ بار ہے یہ قرض ہے اور اس کے عوض میں یہ پراپرٹی موڈ گیج ہے اور یہ جو میوٹیشن پاس ہوتی ہے وہ موڈ گیج میوٹیشن پاس ہوتی ہے کہ یہ پراپرٹی جب تک قرض ادا نہیں ہوگا اس کا مالک یہ ہاری ہوگا مختلف ہوگا جس کوپراپرٹی دی گئی ہے موڈ گیجر اور موڈ گیجی ، موڈ گیجر جواپنی پراپرٹی دے رہا ہے اور موڈ گیج جو اسکی پراپرٹی عارضی طور پے لے رہا ہے کہ جب تک یہ قرض ادا نہیں کرئے گا تو یہ میرے پاس رکے گی ۔ یہ تو ہوگئی انتقال کی قس میں ۔ اب پوچھا گیا کہ فرد کتنی قسم کی ہوتی ہے؟ آپ کو زیادہ الجھن میں نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ پہلے ہی ایک الجھن سے بھرا ہوا موضوع ہے یہ زمینوں کا پٹوایوں نے اور تحصیلداروں نے اس بہت زیادہ پیجیدہ کیا ہوا ہے لیکن پیچیدہ ہے نہیں اصل میں اب آہستہ آہستہ وہ پیچیدگی ختم ہورہی ہے وہ میں آپ کو بعد میں بتاتا ہوں ۔ 1- ایک ہوتی ہے فرد برائے ریکارڈمالک جاتا ہے کہتا ہے کہ جناب رجسٹر حقداران سے مجھے میری ایک فرد برائے ریکارڈ جاری کردی جائے اپنا سٹیٹس دیکھنے کے لئے کہ آیا میرا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہے یا نہیں ۔ 2- ایک فرد ہوتی ہے فرد برائے بیع کہ مالک جاتا ہے کہ یہ زمین میں بیچنے لگا ہوں بطور ملکیتی ثبوت مجھے فرد بیع چاہیے جو میں نے خریدار کو دینی ہے اور یہ سب سے زیادہ خطرناک اور اہم دستاویز ہے ۔ فرد بیع اس کے بارے میں میں بعد میں بتاءوں گا کہ اسکا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ایک فرد برائے ریکارڈ، ایک فرد برائے بیع 3- ایک فرد برائے ہبہ کہ آپ نے ہبہ کرنا ہے کسی چیز کا 4- ایک فرد برائے رہن یہ ہیں چار قسم کی فردات جوعام طور پر نکلتی ہیں ۔ اسکے علاوہ بھی فردات نکلتی ہیں مثلاََایک بندہ ضمانت پے رہاہونا ہے اس کا آرڈر پاس ہوگیا کہ جناب آپ اتنے کے مچلقاجات شورٹی بانڈ جمع کروائیں عدالت کہتی ہے ۔ میں مالک ہوں جتنے کا ایک لاکھ کی شورٹی کا میں ایک لاکھ سے زائد مالیت کی زمین کا مالک ہوں اب میں پٹواری کے پاس جاءوں گا اورپٹواری سے کہوں گا کہ مجھے فرد جاری کی جائے میں نے شورٹی بانڈ دینا ہے مجھے وہ فرد جاری کی جائے میں نے وہ ضمانت نامہ دینا ہے میں وہ مچلقہ دینا ہے عدالت میں پٹواری وہ فرد جاری کردیتا ہے جس کی تصدیق تحصیلدار کرتا ہے اور ساتھ اسکی قیمت کی رپورٹ بھی دیتا ہے ایک فرد یہ بھی ہے ۔ اس کا میرا خیال ہے کہ بہت ہی کم تعداد ہے کہ فرد چاہیے ہوگی ۔ مین جو میں نے چار بتا دیں کہ فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے بیع، فرد برائے ہبہ اورفرد برائے رہن یہ چار فردات مین ہیں جو ہماری زندگی میں استعمال ہوتی ہیں یہ ہے فردات کی قس میں اور کس کس مقصد کے لئے یہ استعمال ہوتی ہیں ؟ 1- اب فرد برائے ریکارڈ صرف اپنے ریکارڈ کے لئے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے ۔ 2- فرد برائے بیع بیچنے کے لئے اب فرد برائے بیع پٹواری روٹین میں جاری نہیں کرتا فرد برائے ریکارڈ وہ جاری کرسکتا ہے اس کے لئے اس کو کیونکہ اس سے ملکیت پے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن فرد برائے بیع جو ہے جب پٹواری جاری کرتا ہے تو وہ اسکا اندراج اپنے تقریباََتمام رجسٹر میں کرتا ہے اور فرد برائے بیع تب تک جاری نہیں ہوتی جب تک اصل مالک نہ جائے یا اس اصل مالک کا مقرر کردہ مختار عام نہ جائے مختار عام جائے گا یا اصل مالک جائے گا تو فرد جاری ہوگا ۔ اب وہ فرد برائے بیع ایک تو وہ اپنے رجسٹر حقداران پے جو فرد جاری کر رہا ہے اسکے اوپر انگوٹھا لگوائے گا اور اپنی پینسل سے لکھ دے گا کہ اس نے فرد برائے بیع جاری کردیا ہے ۔ پٹ پٹوار میں لکھے گا پھر اس کا طریقہ کار مکمل کے تحصیلدار کے پاس جائے گا وہاں پے پرت سرکار پے لکھا جائے گا پرت سرکار پے لکھنے کے بعد تحصیلدار اس کو اوکے کرئے گا اوکے کرنے کے بعد نوعیت زمین لکھئے گا نوعیت زمین وہ لکھے گا کہ یہ زرعی ہے، یہ رہائشی ہے، یہ کمرشل ہے یہ جو بھی ان کاریونیو ریکارڈ کمرشل پراپرٹی کو ریونیو ریکارڈ ڈیل نہیں کرتالیکن اگر کمرشل پراپرٹی ثابت ہوچکی ہے تو اس کا ریکارڈ ان کے پاس ہے تووہ جاری کرئے گا یہ سارا کچھ سلسلہ کار ۔
Leave a comment